جڑانوالہ: جائیداد کے لالچ میں باپ، ماں، بہن اور بھانجا قتل

Jaranwala

Jaranwala

جڑانوالہ (جیوڈیسک) جڑانوالہ میں جائیداد کے لالچ میں بیٹوں نے گلا دبا کر باپ، ماں، بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ درندگی کا کھیل رچانے والے بیٹوں میں سے ایک ملزم عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کے رہائشی یعقوب اور عباس زمین ہتھیانے کی ہوس میں ایسے اندھے ہوئے کہ ضعیف باپ بشیر احمد، بوڑھی ماں سرداراں بی بی، بہن عزیزاں اور بھانجے امین کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔

درندگی کا کھیل رچانے والے ایک ملزم عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ پولیس تھانہ روڈالہ نے مقدمہ درج کر کے لاشیں پورسٹ مارٹم کے لئے سول ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔