ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو چھبیس پوائنٹس کی کمی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو چھبیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر معمولی تیزی رہی تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے تیزی برقرار نہ رہ سکی۔ پاور، بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفرست رہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار تین سو چوبیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر سولہ کروڑ ستر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔