کراچی: فوجی جوانوں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

Army

Army

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے پولیس کے ہمراہ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ذوہیر عرف سلمان ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مولوی خالد گروپ سے تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلا ک ہونے والا دہشت گرد ڈاکٹر دلیپ کمار کے قتل کے علاوہ شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 20 جوانوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد ہو ئی ہے۔ اس کے اہداف میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان شامل ہیں۔