شباب ملی کے زیر اہتمام ضلع بھر کے نوجوانوں کا اجتماع

Shabab Milli

Shabab Milli

ملکہ ( عمر فاروق اعوان) شباب ملی کے زیراہتمام ضلع بھر کے نوجوانوں کا اجتماع عام 22 جون بروز اسلامک سنٹر گجرات میں ہو گا۔

شباب ملی ضلع گجرات کے ترجمان کے مطابق اجتماع میں ضلع گجرات بھر سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے اجتماع عام سے مرکزی صدر شباب ملی پاکستان عتیق الر حمن خاں ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، مقامی امیر ڈاکٹر طارق سلیم، مرشد عام سید ضیاء اللہ ایڈوکیٹ، رسل خاں، حا مد علی مسلم اور دیگر خطاب کر یں گے۔