برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں جاری ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں میزبان کو پہلا دھچکا، میکسکن گولچی نے برازیلین اسٹرائیکرز کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہونے دی، میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے اہم ترین میچ کے آغاز سے پہلے شائقین کو اس بات کا یقین تھا کہ کئی بار کا دفاعی چیمپئن برازیل میکسیکو کو باآسانی ہرا دے گا اور اسکور بورڈ پر چار پوائنٹس کی برتری بنالے گا۔
لیکن نیمار چلا ، نہ ہی آسکر کام آیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں برازیل نے دفاعی کھیل کھیلا اور ہوم گراؤنڈ اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ نہ اٹھایا۔ میچ میں برازیل نے 8 بار گول اٹیک کرنے کی کوشش کی جبکہ میکسیکو صرف تین بار ہی اٹیک کرسکا۔
میچ کے ہیرو اور میکسیکن گول کیپر Guillermo Ochoa برازیلین ٹیم کی جانب سے کئے گئے پے درپے حملوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ دوسرے ہاف میں برازیل نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن بے سود۔ میکسیکن گولچی نے برازیلین اسٹرائیکرز کا ہر وار بے کار کر دیااور یوں میچ برابری اور ایک ایک پوائنٹس کے ساتھ ختم ہوگیا۔