کراچی: رینجرز کے چھاپے،3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مجاہد کالونی اور مسرت کالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز حکام نے بتایا کہ رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مجاہد کالونی اور مسرت کالونی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی ملے ہیں۔