آئی ایس ایم کالج کے زیر اہتمام سالانہ علمی ادبی تقریب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) آئی ایس ایم کالج کے زیر اہتمام سالانہ علمی ادبی تقریب روشن ستارے کے نام سے مورخہ 9مئی بروز جمعرات 356-A پیپلز کانونی نمبر1نزد چھوٹی ڈی گرائونڈ میں منعقد ہورہی ہے جس کی صدارت ڈاکٹر محمد جاوید اسلم باجوہ ایکس کنٹرولرامتحانات رجسٹر جی سی یونیورسٹی۔

مہمانان گرامی غلام مر تضیٰ لیکچر ار جی سی یونیورسٹی ،محمد یعقوب عابد ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ اسلامیہ کالج اور زیر انتظام محمد محسن عابدی پرنسپل آئی ایس ایم کالج فیصل آباد ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک ،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،شعر وشاعری ،تقاریر ،طنزو مزاح ،نظم وغزل ،ڈرامہ ،جنرل نالج اور صوفیانہ کلام پیش کیا جائے گا۔