آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اعظم اسپورٹس بمقابلہ شہزاد محمڈن کے مابین مورخہ 21 جون 2014ء بروز ہفتہ شام 4بجے حمائتی الیون فٹ بال اسٹیڈیم بھنیس کالونی پر کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ساجد جوکھیو ہونگے ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر عبدالرزاق راجہ کے علاوہ اسپورٹس سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کرینگے۔