ورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار

 Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

پنجاب (خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، جس سے مجھے زبردست صدمہ ہواہے، امن اور عوام کی خفاظت ہماری حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، بہتر حکمت عملی سے کام لے کر اس واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔

معاملات کی تحقیقات کیلیے ہم نے فوری عدالتی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔ جو کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا اور جلد از جلد اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کر ے گا، اس سلسلہ میں جو افراد بھی زمہدار پائے جایئں گے، ان کے خلاف لازما کارروائی ہو گئی۔

گورنر پنجاب نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے بھی گہرے زنج و غم کا اظہار کیا ہے، مرحومین کے لواحقین سے کہا کہ ان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ ہم ہلاک شدگان کے ورثا کی ہر ممکن طریقے سے مالی مدد کرے گئے، اعر زخمیوں کو مفت طبی امداد فراہم کی جائے گئی۔