تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6 ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکا فیصلہ

Ministry Of Water ,Power

Ministry Of Water ,Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنےکیلئے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6 ہزار ٹن اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطا بق ان دونوں تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 24 ہزار ٹن تک تیل سپلائی کی جارہی ہے، جسے رمضان المبارک کے دوران 30 ہزار ٹن یومیہ تک بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوبھی پہلے ہی درخواست کی جا چکی ہےکہ وہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی طلب بھی 18 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔