ساہیوال کے اسکولوں کے لیے 317 اعشاریہ 8 ملین مختص

Schools

Schools

ساہیوال (جیوڈیسک) موجودہ مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب کے علاقے ساہیوال ڈویژن میں 463 اسکولوں کو تین سو سترہ اعشاریہ آٹھ ملین روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔m اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز منگل کو ایک اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت کمشنر ساہیوال صدیق شیخ نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن ک264 سکولوں کو 97 اعشاریہ آٹھ ملین روپے، ایک سو ستر ملین روپے 117 اسکولوں میں اور پچاس ملین روپے 82 اسکولوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سکول کونسلز بھی دیہتوں میں قائم تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔ اجلاس میں کمشنر ساہیوال نے کہا کہ کونسل نے اس مقصد کے لیے مقامی لوگوں سے عطیات کے سلسلہ میں رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے ان علاقوں میں لڑکیوں کے لیے اسکولز قائم کیے جائیں گے اور ان تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف پانی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس اجلاس میں ای ڈی او اور ضلعی رابطہ افسر نے بھی شرکت۔