شہباز شریف فوری استعفیٰ دیں، شجاعت حسین، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے، فضل الرحمن

Fazal ur Rehman Shujaat

Fazal ur Rehman Shujaat

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے شہباز شریف پہلے استعفیٰ دیں پھر کمیشن کے سامنے پیش ہوں ، جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے میڈیا سے بات چیت کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا آپریشن کے نام پر ہونے والی تخریب کاری کا پتہ نہیں چل سکا۔ حالات ایک ہفتے میں بہت تبدیل ہوئے ہیں سانحہ لاہور سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا جن کی کلہاڑی ہے پاؤں بھی ان ہی کے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ملک کسی بھونچال یا ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پنجاب حکومت سخت اقدام نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعے پر سب رنجیدہ ہیں جس کی غلطی ہو اسے سزا ملنی چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا مذاکرات کی سنجیدہ کوششوں میں حکومت کے ساتھ ہیں ، دنیا میں جہاں بھی امن ہوا مذاکرات سے ہی ہوا۔