کراچی میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) ایم اے جناح روڈ کراچی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار کو ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب اُس وقت گولی ماری گئی جب وہ سوک سینٹر جا رہا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔دوسری جانب آج لیا قت آباد کے علاقے میں نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پاکستان کا سب سے بڑے تجارتی و معاشی حب کراچی اس وقت ٹارگٹ کلگ، گینگ وار، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرزکا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔