اچھا کام نہیں ملتا، ہالی وڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، سوناکشی سنہا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں بھارتی فنکاروں کو اچھا کردار نہیں دیا جاتا ہے۔

بالی وڈ اداکار اکثر ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش دکھائی دیتے ہیں لیکن دبنگ حسینہ کو ہالی وڈ میں کوئی دلچسپی نہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں بالی وڈ فنکاروں کو اچھا کردار نہیں دیا جاتا، اس لیے ان کا ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔