ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم انگلی کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ہے۔
ہدایتکار رینسل ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب 7 نومبر کے بجائے 21 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے دت، عمران ہاشمی اور نیہا دھوپیا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ابتدا میں اسے گزشتہ برس ریلیز کرنے کا پروگرام تھا مگر بعد ازاں اسے مئی 2014 میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا کہا گیا کچھ ہی دنوں بعد یہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا مگر یہ بھی حتمی ثابت نہیں ہوا اور اب اسے 21 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جانے کا اعلان کر دیا گیا۔
فلم کی ریلیز موخر کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ زرائع کے مطابق 7 نومبر کو اجے دیوگن کی ’’ایکشن جیکسن‘‘ ریلیز ہو رہی ہے اور فلمساز کرن جوہر جو اجے دیوگن کی فلم سے اپنی فلم کا مقابلہ نہیں چاہتے نے ریلیز موخر کر دی ہے۔