بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں سےموسم خوشگوار

Rains

Rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور گوجرانوالہ ڈویژن، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ پری مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیموں میں پانی کی صورتحال میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، آئندہ چند روز میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔