کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ساؤتھ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن پی ایس بی کے تعاون سے 27 سے 29 اگست تک اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہنے والے 3 روزہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا، چیمپئن شپ میں 18 برس سے کم عمر بوائز اور گرلز کیلیے کیڈٹ اور 15 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے جونیئر ٹائٹل مقابلے ہوں گے، انفرادی ایونٹس کے ساتھ ٹیم ایونٹس بھی رکھے جائینگے۔
ٹورنامنٹ میں بھارت انفرادی اور ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آ رہی ہیں، ان میں بنگلہ دیشں، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیںِ، سندھ کے سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد عمران علی شاہ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلیے پی ایس بی فیڈریشن کو جلد ہی خصوصی گرانٹ جاری کریگا۔