تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6 ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکا فیصلہ

Ministry of Water and Power

Ministry of Water and Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کیلئے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6 ہزار ٹن اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ان دونوں تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 24 ہزار ٹن تک تیل سپلائی کی جارہی ہے، جسے رمضان المبارک کے دوران 30 ہزار ٹن یومیہ تک بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوبھی پہلے ہی درخواست کی جا چکی ہے کہ وہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی طلب بھی 18 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔