پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا تربیتی اجلاس

Punjab Education Foundation

Punjab Education Foundation

لاہور : پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا تربیتی اجلاس آج کرافٹ ہال اولڈ سبزی منڈی بہاولپور میں منعقد ہواـاجلاس میں بہاولپور اور رحیم یار خان میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کو فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل کے خدوخال سے آگاہ کرنے کے علاوہ انہیں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری اور سکولوں کی آمدن و خرچ کا ریکارڈ رکھنے کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے ۔اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈائریکٹرز ندیم مسعو داورعائشہ نعمان کے علاوہ مختلف افسران نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپس کا مختلف اضلاع میں مرحلہ وار ا نعقاد کر رہا ہے۔