اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے رکن اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں حملے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
ایم کیو ایم کے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ لاہور مقتل بن چکا ہے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں ریاستی دہشت گردی ہوئی آج بھی یہی نظر آ رہا ہے۔
تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے کہا کہ لاہور میں کیا ہو رہا ہے پوری قوم کو تشویش ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے طاہرہ آصف پر حملے کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی۔
عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار قبر سستی کر دیں آج قبر کے لیے نو ہزار آٹھ سو روپے دینا پڑتے ہیں۔