ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات: لاہور ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے کام شروع کر دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئے لاہور ہائیکورٹ کے 1 رکنی ٹربیونل نے کام شروع کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ٹربیونل کا لاہور ہائی کورٹ میں سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ ٹربیونل نے چیف جسٹس کےاسٹاف آفیسر جوادالحسن کو ٹربیونل رجسٹرار مقرر کر دیا ہے۔