فیصل آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنماؤں انجینئر عظیم رندھاوا، سردار ظفر حسین خان، رائے اکرم کھرل، غلام عباس خاں، شیخ مشتاق، رانا عبدالوحید و دیگر نے لاہور میں احتجاج کرنے والے عوامی تحریک کے پرامن کارکنوں پر بدترین تشدد ،فائرنگ گرفتاریوں اور ہلاکتوں کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کارکنوں پر تشدد نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کر کے صوبائی حکومت نے اپنی اصلیت ظاہر کردی۔ شہباز حکومت نے غیر انسانی سلوک کر کے فرعونی دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی وہ اس افسوس ناک واقعہ کا از خود نوٹس لیں۔