اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ہماری کوشش ہے کہ آپریشن جلدی ختم ہو، یقینی بنائیں گے کہ آپریشن کے مقاصد حاصل ہوں ، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی شمالی وزیرستان سے ہورہی تھی۔
بڑے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے، دہشت گردوں کی کارروائیوں سے دوسرے ملک بھی محفوظ نہیں تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان سے شہریوں کی منتقلی سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ڈی پیز کاعارضی قیام کم سے کم عرصے کے لیے ہو۔