الیکشن کمیشن کا ملک میں سیاسی جماعتوں کا غیرمعمولی اندراج روکنے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے غیر معمولی اندراج کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون میں ترمیم کیلیے پارلیمنٹ کی مشتر کہ کمیٹی کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے بعض فیصلوں کے باعث الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے عمل میں چھان بین کااختیار نہیں محض معمولی کاغذی کارروائی کے ساتھ پیش کی جانے والی دستاویزات کی بنیاد پر چند افراد کے گروہ کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کرنا ہوتا ہے،اس وقت 281 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئے قانون میں نئے قانون میں سفارش کی جائیگی کہ جو جماعتیں کم از کم ایک لاکھ ووٹ حاصل نہ کرسکیں اور قومی یاصوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی حاصل نہ کر سکیں ان کی رجسٹریشن ختم کردی جائے۔

پاکستان میں اس وقت قومی سطح پر رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد بھارت کی قومی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے،جس کی آبادی سواارب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں چند افراد پر مشتمل جماعتیں بھی خود کو قومی سطح کی جماعتیں قرار دے رہی ہیں اس عمل کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کی مشتر کہ کمیٹی کو سفارشات پیش کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔