ہالی ووڈ فلم “دی ایکسپینڈیبلز 3 “کا پہلا ٹریلر جاری

Expendables 3

Expendables 3

نیویارک (جیوڈیسک) 2012ء کی بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز 2 کے سیکوئل “دی ایکسپینڈیبلز 3 ـ”کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کر رہے ہیں جن میں سلوسٹر اسٹالون کے علاوہ آرنلڈ شیوار زنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم،انٹونیو بینڈریاس، میل گبسن، ویزلے اسنائپس، ٹیری کریوز اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔

دی ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم کا اسکرین پلے سلویسٹر اسٹالون نے کریٹن روتھن برجر اورکیٹرن بینڈیکٹ کیساتھ مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے جسکی کہانی دی ایکسپینڈیبلز گروہ تخلیق کرنے والے بارنی (سلویسٹر)اور کونراڈاسٹون بینکس (میل گبسن) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علیحدہ گروپس کیساتھ ایک دوسرے کے مدِ مقابل آگئے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم دی ایکسپینڈیبلز تھری لائنز گیٹ کے تحت رواں سال 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔