بغداد (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید اکبرا لدین نے دلی میں کہا، کہ موصل میں جو 40 ورکرز لاپتہ تھے انھیں اغوا کر لیا گیا ہے۔
انھیں کس نے اغوا کیا اور وہ کہاں ہیں اس مرحلے میں ہمیں کچھ بھی نہیں معلوم۔ یہ سبھی ورکرز طارق النور الہدیٰ نام کی کی ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ ترجمان نے بتایا۔
کہ ایک دوسرے مقام پر بھارت کی 46 نرسیں محفوظ ہیں اور انھیں کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ یہ بیشتر نرسیں کیرالہ ریاست کی ہیں۔ ایک اندازازے کے مطابق عراق کے ہسپتالوں، انفارمیشن اور تعمیراتی شعبے میں بھارت کے دس ہزار شہری کام کر رہے ہیں۔