25ٹریفک وارڈنز کی تنخواہ قرق، انسپکٹر کی انکریمنٹ رک گئی

Warden

Warden

لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے فرائض میں غفلت ، لاپرواہی، غیر حاضری اور محکمانہ قواعد و ضوبط کی پابندی نہ کرنے پر ایک ٹریفک انسپکٹر کی انکریمنٹ روک دی۔

جبکہ 25 ٹریفک وارڈنز کو تنخواہ قرق کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر محکمانہ سزائیں دیں۔ سی ٹی اونے اپنے آفس میں اردلی روم کے دوران ٹریفک سٹاف بارے شکایات سنیں اور انکی کارکردگی سے متعلق محکمانہ رپورٹس کی روشنی میں احکامات جاری کئے۔

سہیل چوہدری نے محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹریفک انسپکٹر میکلوڈ روڈ کی انکریمنٹ سٹاپ کردی جبکہ 25 ٹریفک وارڈنز کی تنخواہ قرق کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف محکمانہ سزاؤں کا حکم سنایا۔ سی ٹی او نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔