شامی فوج کی شدید بمباری جاری، درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Syrian

Syrian

حلب (جیوڈیسک) شام کے صوبے حلب اور درعا میں سرکاری فوج کی شدید بمباری جاری ہے۔ درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

حلب کے شہر الاانصاری میں فوج کی بمباری سے متعدد عمارتیں گر گئیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

دوسری طرف صوبے درعا میں سرکاری فوج کی بمباری جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں میزائل حملے میں عمارت کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی اور گردونواح میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔