سانحہ لاہور کے مرکزی کردار گلو بٹ پر عدالت میں وکلا اور شہریوں کا تشدد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے حکم پر لوگوں کی گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والے گلو بٹ کو عدالت میں پیشی کے دوران وکلا اور عام شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے والے گلو بٹ کو پولیس کی جانب سے چہرے پر کپڑا ڈال کر ماڈل ٹاؤن کی کچہری میں پیش کیا گیا جہاں موجود وکلا اور شہریوں نے اسے پہچان لیا اور اسے بالکل اسی طرح بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

جس طرح وہ گاڑیوں کو توڑتا رہا، تشدد کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جب کہ لوگوں کی ہجوم سے بچانے کے لئے پولیس اہلکاروں کی جانب سے گلو بٹ کو بے ہوش ہونے کا کہا گیا۔

جس کےبعد وہ زمین پر لیٹ گیا تاہم مشتعل شہریوں نے اسے پھر بھی نہیں بخشا، بدترین تشدد کے بعد گلو بٹ کو تشویش ناک حالت میں رکشے میں ڈال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔