فکسنگ الزام، پاکستانی نژاد نوید عارف پر بھی تاحیات پابندی عائد

 Naveed Arif

Naveed Arif

لندن (جیوڈیسک) کاؤنٹی کرکٹر نوید عارف پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے فکسنگ کا الزام میں اعتراف جرم کیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نے سیالکوٹ ریجن سے پاکستان کی طرف سے اے ٹیم میں نمائندگی حاصل کی تھی۔ نوید عارف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے اگست 2011ء کے میچ میں فکسنگ کی۔

اپریل دو ہزار چودہ کے بعد پاکستانی نژاد کرکٹر کو عارضی معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حتمی فیصلے سے قبل وہ مبینہ ریکارڈنگ بھی سنائی گئی جس میں فکسنگ ڈیل کی بات ہوئی۔

اعتراف جرم کے بعد ای سی بی نے تاحیات پابندی کا فیصلہ سنایا۔ اس سے پہلے لیگ اسپنر دانش کنیریا بھی کاؤنٹی میں فکسنگ الزام پر تاحیات پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔