ٹروبلڈ سیریز کی ساتویں فلم کا ریڈ کارپٹ پریمئر

True Blood

True Blood

لاس اینجلس (جیوڈیسک) انسانی خون کے پیاسے ویمپائرز کی کہانی پر مبنی ٹروبلڈ سیریز کی ساتویں فلم کا ریڈ کارپٹ پریمئر پیش کر دیا گیا۔

لاس اینجلس میں پریمئر کے موقع پر ہیرو سٹیفن موئیر اور ہیروئن اینا پیکوئن سمیت فلم کے تمام اداکار موجود تھے۔ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو اپنے درمیان پا کر شائقین بہت خوش ہوئے۔

اداکاروں نے اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ویمپائرز کی کہانی پر مبنی سیریز کی یہ ساتویں فلم 22 جون کو امریکی نجی ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔