150 آسٹریلوی شام وعراق میں شدت پسندوں کے ساتھ ہیں، آسٹریلیا

Australia

Australia

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں تقریباً 150 آسٹریلوی شہری شدت پسندوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ جب یہ لوگ واپس آئیں گے۔

تو آسٹریلیا میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولیا بشپ کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر کئی پاسپورٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ سیکیورٹی خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ منسوخ کیے گئے پاسپورٹ آسٹریلیا سے جانے والوں کے ہیں یا واپس آنے والوں کے ہیں۔