چین : ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ،17 فوجی ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی ہتھیاروں کو ترتیب دینے میں مصروف تھے، متعدد زخمی وسطی چین میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں دھماکے سے 17 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ وسطی صوبہ ہنان کے شہر ہینگ یانگ کے گودام میں اس وقت ہوا، جب فوجی ہتھیاروں کو ترتیب دینے میں مصروف تھے ۔ حکام نے بتایا کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا۔

ہینگ یانگ پولیس حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔