لندن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ایان بیل آج اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، 32 سالہ بلے باز انگلینڈ کے 12 ویں کرکٹر ہوں گے جنہوں نے 100 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلے۔
انہوں نے گزشتہ روز گفتگو میں کہا کہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلنا بہت سنسنی خیز لگ رہا ہے اور اس اعزاز پر میں خود کو مغرور سا محسوس کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ بیل آج ہیڈنگلے لیڈز میں سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔