پاکستان سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زائد چائے درآمد کرتا ہے

Tea

Tea

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زائد چائے درآمد کر کے دنیا بھر میں چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والا ملک روس اور مصر دوسرا بڑا درآمد کنندہ ملک ہے لیکن پاکستان چائے کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے دنیا کے 21 ملکوں سے چائے درآمد کرتا ہے جن میں کینیا، انڈونیشیا، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سرفہرست ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ٹن چائے کی درآمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ چائے کے استعمال سے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کی درآمدات میں کمی کے لئے ملک میں چائے کی پیداوار کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے اقدامات کی ضرورت ہے۔