مسلمانوں پر مظالم: اقوام متحدہ سے انکوائری کرائی جائے: سری لنکا مسلم کانگریس

Sri Lanka

Sri Lanka

بیرو والا (جیوڈیسک) سری لنکا کی حکمران پارٹی کے اتحادی سری لنکا مسلم کانفرنس نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انتہا پسند بودھوں کے ہاتھوں 10 مسلمانوں کو زندہ اور متعدد گھروں کو نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کی انکوائری اقوام متحدہ سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر انصاف رئوف حکیم نے صحافیوں کو بتایا صدر راجہ پاکسے کی انتظامیہ خونریزی روکنے میں ناکام رہی۔ ادھر صدر مہندرا راجہ پاکسے نے بولویا میں ان کیمپوں کا دورہ کیا جدھر متاثر مسلمان خاندان رہائش پذیر ہیں۔ یورپی یونین نے سری لنکا میں مسلمانوں کیخلاف حالیہ پْر تشدد واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث 49 افراد کو گرفتار کر لیا۔