گوجرانوالہ میں مسلسل تیسرے روز سر کٹی لاش برآمد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کی نہر سے ملنے والی سر کٹی لاش کی شناخت ہوگئی، پوليس اب تک قاتلوں کا سراغ نہ لگاسکی، لاشیں ملنے کا سلسلہ 3 روز سے جاری ہے۔ پہلوانوں کے شہر میں ایک اور سرکٹی لاش ملنے کے بعد خوف کے بادل گہرے ہونے لگے، گوجرانوالہ میں لدھیوالہ نہر سے مسلسل تیسرے دن سر کٹی لاش ملی تو 45 سالہ جاوید کے گھر والوں پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔

مويشيوں کا تاجر جاويد 3 دن پہلے اپنے بھائی پرويز کے ساتھ گھر سے نکلا، جاويد کی لاش تو نہر سے مل گئی ليکن پرويز اب تک لاپتہ ہے۔ لدھيوالہ نہر سے اس سے پہلے بھی 2 سرکٹی لاشيں مل چکی ہيں جن کی شناخت نہيں ہو سکی، 3 روز سے مسلسل لاشيں ملنے کے بعد شہری خوف ميں مبتلا ہيں، پولیس مختلف پہلوؤں سے کھوج لگا رہی ہے لیکن اب تک کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔