سانحہ لاہور کے بعد پنجاب حکومت کی تبدیلی کی باتیں غیر ضروری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

سہون (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور انتظامی کمزوری ہے اس پر ایکشن لیا جائے تاہم پنجاب حکومت آئینی ہے اس کی تبدیلی کی باتیں نہ کی جائیں۔

سیہون شریف میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سب حکومتوں کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں، وفاق میں کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں دیکھ رہا اس لیے اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں لہٰذا وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور انتظامی کمزوری ہے اس پر ایکشن لیا جائے تاہم پنجاب حکومت آئینی ہے اس کی تبدیلی کی باتیں نہ کی جائیں اور اس کے مینڈینٹ کا احترام کیا جائے۔ لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر ہلاکتوں سے متعلق قائم علی شاہ نے کہا کہ عرس میں لوگوں کی ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں اس میں انتظامی حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔