چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 121 ججوں کے تبادلے کر دیئے

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز نے ضلعی عدلیہ کے 121 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار محبوب قادر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، 32 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں، 32 سینئر سول ججوں اور 52 سول ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں مشتاق احمد تارڑ کو حافظ آباد سے چکوال، محمد سلیم کو لودھراں سے حافظ آباد، محمد حفیظ اللہ خان کو ساہیوال سے لاہور، طاہر صابر کو چکوال سے ساہیوال اور مظہر حسین چوہدری، جج بنکنگ کورٹ نمبر 1، راولپنڈی کو لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔