ڈھاکا (جیوڈیسک) ڈھاکا ون ڈے بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم کے بارش سے متاثرہ ون ڈے کو چالیس اوور تک محدود کیا گیا پہلی اننگز کے ابھی چونتیس اعشاریہ دو اوور ہوئے ہی تھی کہ بارش نے اپنا کھیل شروع کر دیا۔
بھارت کی نو وکٹ پر ایک سو انیس رنز کی نامکمل اننگز پر میچ ختم کر دیا گیا۔ شکیب الحسن 3 نوجوان بولر تسکین احمد 2 وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے پہلے ہونے والے دونوں ون ڈے مہمان بھارت نے اپنے نام کیے تھے۔