ہنڈرڈ انڈیکس 483 پوائنٹس کمی سے 28764 پر بند

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو تراسی پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ملک میں بے یقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب فروخت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار سات سو چونسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔]

تین روز میں انڈیکس میں نو سو پچہتر پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر اکیس کروڑ باسٹھ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔