کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور تراویح کی اجتماع گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں عبادت گاہوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے کرکے رمضان المبارک سے قبل شاہ فیصل زو بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر محکموں کے افسران و ذمہ دران بھی موجود تھے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو سراہتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہاکہ عبادت گاہوں کے اطراف اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دے کر رمضان المبارک سے قبل عوام کو صاف ستھرا اور روشن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو صاف ستھرا اور مثالی ماحول کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی اپنے تمام زونز میں انتظامات کا آغاز کرچکی ہے اور انشا اللہ رمضان المبار سے قبل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے جاری انتظامات کو مکمل کرکے عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے تمام زون کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں۔