8 لاکھ ایکٹو ٹیکس دہندگان سے ایٹ سورس انکم ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے 8 لاکھ سے زائد ایکٹو ٹیکس دہندگان سے ایٹ سورس انکم ٹیکس کٹوتی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے مختلف بینکوں، فلور ملوں، دُکانداروں، صنعتکاروں اور باصلاحیت انفرادی لوگوں پر مشتمل ایکٹو ٹیکس دہندگان کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ 9 ہزار تین سو انچاس صفحات پر مشتمل اس فہرست میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اداروں، صنعتی و کمرشل یونٹس اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے نام، نیشنل ٹیکس نمبرز اور انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبروں کے علاوہ دیگر متعلقہ تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں اور اس فہرست میں شامل میں لوگوں، اداروں اور یونٹس کو ایکٹو ٹیکس پیئرز قرار دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ فہرست میں شامل ان اداروں، لوگوں اور یونٹس سے ایٹ سورس انکم ٹیکس کٹوتی کی جائیگی۔

ایف بی آر کی جاری کردہ فہرست میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ اور ادارے و یونٹس بھی شامل ہیں جن کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز نہیں ہیں اور بہت سے ایسے لوگ اور ادارے بھی شامل ہیں جن کے این ٹی این نمبرز نہیں، اس فہرست میں شامل لوگوں، اداروں اور یونٹس سے ایٹ سورس انکم ٹیکس کٹوتی کی جائیگی۔