اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید، 3 زخمی

Israeli Forces

Israeli Forces

غزہ (جیوڈیسک) یہودی طالب علموں کی بازیابی کے لئے اسرئیلی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی مغربی پٹی کے قریب مہاجرین کے کیمپوں میں 3 اسرائیلی طالب علموں کی تلاش کے لئے آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد دودین شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے 3 یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا فلسطین میں ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 270 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔