پشاور، باچا خان چوک پر فائرنگ، سب انسپکٹر شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے باچا خان چوک پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شمع سینما کے قریب باچا خان چوک پر ڈیوٹی پر مامور دہشت گردوں نے علی الصبح فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عبدالستار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی، جو کارروائی کے بعد حس رقیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں میں ناکہ بندیاں کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔