کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ انوائر مینٹل ٹریبونل کے جج قتل

 Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن کے علاقے میں دہشت گرد انوائرمینٹل ٹریبونل کے جج سخی سلطان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جنہوں نے جدید خود کار ہتھیاروں سے سخی سلطان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سخی سلطان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم قتل کے محرکات پر مختلف پہلوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔