لاہور: طاہرہ آصف کے قتل کے الزام میں 2 افراد گرفتار

Tahira Asif

Tahira Asif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں قتل ہونے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے نا معلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا تھا وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ تاہم پولیس کےاعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں میڈیا کو بہت جلد آگاہ کیا جائے گا۔