لاہور (جیوڈیسک) ملک کے زیادہ تر حصوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ تپتی لوُ نے لوگوں کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تاہم بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی متوقع ہے۔