پشاور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن جتنی جلد ممکن ہو ختم کیا جائے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پشاور میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر پوری قوم آن بورڈ ہے، خیبر پختونخواحکومت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں اڈھائی لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے۔