نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر اور رابرٹ ڈووَل کی نئی ڈرامہ فلم “دی جج” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ہدایتکار ڈیوڈ ڈوبکن کی اس فلم میں رابرٹ ڈائونی جونیئر اور رابرٹ ڈووَل کیساتھ ویرا فارمیگا، ونسٹ ڈی اونوفریو، جیریمی اسڑانگ، سارہ لنکاسٹراور بلہ باب تھارنٹن اہم کردار ادا کر رہے۔
ہیں۔سون ڈائونی اور ڈیوڈ ڈوبکن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک وکیل ہینک پامر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی والدہ کی آخری رسومات کیلئے آبائی قصبے پہنچاہے۔
اور ہینک پامر کے والد ( قصبے کے جج ) پر اُنکے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم دی جج وارنر برادرز کے تحت 10 اکتوبر کو امریکا اور 17 اکتوبر کو برطانوی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔